ایک تصویر ایک کہانی

ٹھوکر نیاز بیگ کے مضافاتی گاو¿ں کا احمد خاں اپنے گھر پر مرغیاں پالنے کا کام کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جہاں پڑھائی وغیرہ پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ ایک عرصہ تک وہ مختلف محنت مزدوریاں کرتا رہا ہے مگر گھر کا گزارہ نہیں ہوتا تھا۔ اب کچھ سالوں سے اس نے گھر پر مرغیاں پالنی شروع کی ہیں اور وہ ہر ماہ ایک دو مرتبہ لاہور ٹولنٹن مارکیٹ لاکر فروخت کرتا ہے۔ جس سے وہ ایک بہتر اور خوشحال زندگی بسر کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسے کاموں کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ دشوار زندگی گزارتے ہیں۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنکو ہم اپنے گھر پر ہی پال کر اپنی زندگی خوشحال گزار سکتے ہیں۔ جس پر خرچہ بھی بہت مناسب حد تک کم ہوتا ہے اور منافع معقول مل جاتا ہے۔ آج بھی وہ اپنی بیوی اور پالتو بلی کے ساتھ ٹولنٹن مارکیٹ اپنی مرغیاں فروخت کرکے واپس گھر جاتے ہوئے کرکٹ میچ کی وجہ سے سواری کی عدم دستیابی پر نہر کنارے پیدل ہی اپنے گھر کی طرف جا رہا ہے۔(فوٹو گل نواز)
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
ایک تصویر ایک کہانی……
سوات کا رہائشی نوجوان حبیب الرحمن گزشتہ دو برس سے مزنگ کے علاقے میں چائے کی ...
ایک تصویر………… ایک کہانی
زیرنظرتصویر میں مظفرآباد کا 65 سالہ بزرگ علی شان باڑہ مارکیٹ کے رش والے علاقے ...
ایک تصویر………… ایک کہانی
اسلا م آ با د ، جڑواں شہروں میں داخلے کیلئے بنا ئی گئی چیک پو سٹ سیکو رٹی کے ...