شام فضائی حملہ، 11ہلاک

06 مارچ 2017

دمشق(این این آئی) شمال مغربی شامی شہر پالمیرا کے نواح میں واقع ایک دیہات میں ایک فضائی حملے میں گیارہ شہری مارے گئے ۔ادھرشام کے شمالی شہر منبج میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز(قسد) اور ترکی کی حمایت یافتہ فرات کی ڈھال فورسز کے درمیان خوفناک لڑائی شروع ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں تبایاگیاکہ کرد جنگجوو¿ں پر مشتمل ڈیموکریٹک فورسز اور فرات کی ڈھال فورس کے درمیان منبج کے مغربی علاقے جب الحمیر میں تازہ لڑائی کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ کارروائی روسی جنگی طیاروں نے سر انجام دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حما صوبے میں داعش کے زیر قبضہ اس دیہات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے، آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے شدید لڑائی کے جلو میں اہم پیش قدمی کی ہے۔
لڑائی