بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جاوید ہاشمی
ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے۔ کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے تھے عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوم بوم آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے شیخ رشید کسی دور میں میرے بھی درباری رہے ہیں۔
جاوید ہاشمی