پانامہ کیس میں شریف برادران کو کلین چٹ نہیں ملے گی: نواب وسان

06 مارچ 2017

خیرپور(نامہ نگار) پی پی رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہا کہ اس دفعہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر کوئی کلین چٹ نہیں ملے گی۔ شریف برادران بڑے احسان فراموش ہےں جو ہمیشہ دوسروں کے کاندھوں پرچڑھ کر وار کرتے ہیں وہ پانامہ کے مسئلے پر پھنس چکے ہیں۔ اکتوبر نومبر میں سیاسی دھمال شروع ہوگی۔ الیکشن وقت سے تین چار ماہ قبل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال خیرپور کے قریب ایک روزہ م یڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت گرم ہے بلاول بھٹو نے پنجاب میں ڈیرہ جما لیا ہے انشاءاللہ بہت جلد پنجاب کے کئی ایم این اے اور ایم پی ایز پی پی میں شمولیت اختیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ2018ءمیں پی پی عوامی طاقت سے حکومت بناکر بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا تاج پہنائے گی۔ عمران خان ذہنی مریض ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائے۔ سندھ میں مسلم لیگوں اور تحریک انصاف کا وجودختم ہوچکا ہے۔ اس موقع پر رئیس صالح کٹوہر‘ اظہار شاہ‘ عامر برڈی‘ غفور وسان‘ فیصل سومرو‘ صدام تمرانی‘ پرویز وسان‘ علی انجم عباسی و دیگر موجود تھے۔
نواب وسان