سندھ اور بلوچستان میںدہشت گردوں کےخلاف موثر کارروائیوں کی تیاری

06 مارچ 2017

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) دہشتگردوں کے خلاف مو¿ثر کاروائی کے لئے سندھ اور بلوچستان کے پولیس افسران کی لاڑکانہ میں بیٹھک، ایک دوسرے سے تعاون میں اضافے اور معلومات شیئرنگ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے دفتر لاڑکانہ ڈویزن اور بلوچستان نصیرآباد ڈویزن اعلیٰ پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا جو کہ آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کے احکامات پر منعقد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ اور بلوچستان کی ڈویزن نصیرآباد کے ڈی آئی جی شرجیل کھرل سمیت دونوں صوبوں کے 8 سے زائد اضلاع کے ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی نصیرآباد نے میڈیا کو بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف مو¿ثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات ایک دوسرے سے شیئر کی جائیں گی جبکہ سرحدی علاقوں میں بارڈر فورس فعال ہے اور پولیس چوکیوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ بلوچستان پولیس