نوجوان آگے آئیں ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں، قائم علی شاہ

06 مارچ 2017

خیرپور( نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سچل اکیڈمی ہال خیرپورمیں 2 روزہ یوتھ کانفرنس کاا فتتاح کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارے مستقبل ہیں ان سے پاکستان کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں نوجوان پاکستان کا معمار ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں یوتھ کے بیٹے سرگرم ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ملک کی ترقی ، اس کی خوشحالی میں ہاتھ بٹائیں انہوں نے کہا کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد آﺅ مل کر آگے بڑھتے ہیں، اچھا موضوع ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ نوجوانوں نے کھل کر بات کی ہر موضوع پربات کی اور نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ دور جدید سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہ کمپیوٹر کا دور ہے ہمارے نوجوانوں کو اپنے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھتو بھی آپ کی طرح نوجوان ہیں انہوں نے یوتھ کے بیٹے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے یوتھ کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی اور آج نوجوان ملک اور بیرون ملک نام روشن کررہے ہیں۔ تقریب سے لالا عبدالغفار شیخ، زوہیب شیخ ، فراز سومرو، خالد شیخ نے بھی خطاب کیا۔
قائم علی شاہ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...