سمندری خلاف ورزی پر آپریشن‘80بھارتی ماہی گیرگرفتار‘14کشتیاں ضبط

06 مارچ 2017

کراچی(این این آئی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے ) نے کھلے سمندرمیں کامیاب آپریشن کے بعد14کشتیوں سمیت 80بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز کھلے سمندر میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزی پرکامیاب آپریشن کے بعد80بھارتی ماہی گیر گرفتار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 14 کشتیوں کوبھی تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق کشتیوں اور بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کرکے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی ماہی گیر