کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا کر بلاول بھٹو کی خواہش پوری کرینگے‘نثار کھوڑو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویڑن کے قائم مقام صدر سینیٹر سعید غنی نے چینیسر گوٹھ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت پی پی پی میں صرف سابقہ ارکان اسمبلی ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنان کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ عوام کا اعتماد صرف بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر ہے۔ اس موقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن صابر حسین گولا ، یو سی اعظم بستی کے چیئرمین عبد الخالق ، یوسی منظور کالونی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ندیم، ناصر انصاری ، حاجی پیر گل کنڈی، محمد حسین میو، زاہد سجو، ایم کیو ایم کے سابقہ یونٹ انچارج محمود شیخ، ، سردار حمید، شہباز مرزا، شاہد عثمان، فراز احمد، ملک زوہیب، ملک ہاشم اعوان، اصغر گیلانی، حاجی فیض، حاجی فاروق، رانا اعجاز سمیت مختلف برادریوں اور جماعتوں کے کارکنان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں عوام میں اعتماد کھو رہی ہیں۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی پی پی کراچی کے قائمقام صدر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی پی پی ملک بھر کے عوام خصوصا کراچی کے لوگوں کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اور کراچی کے عوام کی جوق در جوق شمولیت پی پی پی کو کراچی کی مقبول جماعت بنا رہی ہے۔
نثار کھوڑو