جے یو آئی مہتمین کا کنونشن کل جامعہ احسن العلوم کراچی میں ہوگا

06 مارچ 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ 7مارچ کو کراچی و حیدر آباد ڈویژن کے مہتمین کا کنونشن جامعہ احسن العلوم گلشن اقبال کراچی میں ہوگا۔اکابرین علماءکرام سمیت مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ شہر کی بڑی جامعات اور مدارس کے مہتممین کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہتممین کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کی جامعات اور مدارس کے دورے کے دوران علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا اعجاز مصطفی ، مولانا محمد غیاث ، مفتی عبدالحق عثمانی ، قاری فیض الرحمن عابد، مفتی محمد زکریا اور دیگر بھی تھے۔ جمعیت علماءاسلام کے وفد نے دارالعلوم کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی ، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی ، جامعہ فاروقیہ کراچی میں مولانا عبید اللہ خالد ، مولانا خلیل احمد ، جامعہ انوار القرآن آدم ٹاو¿ن میں مولانا فداءالرحمن درخواستی ، جامعہ حمادیہ میں مولانا قاسم عبداللہ ، جامعہ انوار العلوم شادمان ٹاو¿ن میں مولانا شفیق الرحمن ، جامعہ احتشامیہ میں مولانا تنویر الحق تھانوی ، جامعہ رحمانیہ میں قاری عبدالمنان انور ،جامعہ اسلامیہ کلفٹن میں مفتی ابوہریرہ محی الدین، جامعہ درویشیہ میں مولانا سید لیاقت علی شاہ ، جامعہ اسلامیہ طیبہ میںقاری آصف اقبال سمیت دیگر علماءکرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مہتممین کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔
جے یو آئی/کنونشن