بلاول نے حیدرآباد‘ میرپورخاص ڈویژن کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

06 مارچ 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد ڈویڑن ، میرپورخاص ڈویڑن اور ان دونوں ڈویڑنوں کے تمام اضلاع کے لیے پارٹی عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین سیکرٹریٹ سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حیدرآباد ڈویڑن کے لیے صدر سید علی نواز شاہ ، جنرل سیکرٹری دوست علی جیسر اور اطلاعات سیکرٹری آفتاب خانزادہ، حیدرآباد ضلع ( شہری) کے لیے صدر صغیر قریشی، جنرل سیکرٹری علی محمد سہتو اور اطلاعات سیکرٹری احسان ابڑو، حیدرآباد ضلع( دیہی) کے لیے صدر پیر امجد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری میر شیر محمد تالپراور اطلاعات سیکرٹری محمد اسماعیل وسان، ٹھٹھہ ضلع کے لیے صدر صادق میمن، جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی اور اطلاعات سیکرٹری سید محمود عالم شاہ ،سجاول ضلع کے لیے صدر محمد علی ملکانی، جنرل سیکرٹری ریحانہ لغاری اور اطلاعات سیکرٹری سورج سجاولی، بدین ضلع کے لیے صدر حاجی رمضان چانڈیو، جنرل سیکرٹری سائیں بخش جمالی، اطلاعات سیکرٹری فدا حسین میندھرو، ٹنڈو محمد خان ضلع کے لیے صدر سید اعجاز شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو اور اطلاعات سیکرٹری عبدالعزیز ہالیپوتہ، مٹیاری ضلع کے لیے صدر سید علی حسین شاہ جاموٹ، جنرل سیکرٹری ممتاز حسین راہو، اطلاعات سیکرٹری نثار ساگر، ٹنڈوالہیار ضلع کے لیے صدر ذوالفقار بچانی،جنرل سیکرٹری مولا بخش تھیبو اور اطلاعات سیکرٹری ظہیر پتافی ، جامشورو ضلع کے لیے صدر سید آصف علی شاہ، جنرل سیکرٹری لالا رحمان اور اطلاعات سیکرٹری سورج کمار اکرانی، دادو ضلع کے لیے صدر رفیق احمد جمالی، جنرل سیکرٹری غلام دستگیر گورڑ، اطلاعات سیکرٹری کلثوم چانڈیو شامل ہیں، جبکہ میرپورخاص ڈویڑن کے لیے صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، جنرل سیکرٹری مہیش کمار ملانی ،اور اطلاعات سیکرٹری خیرالنساء مغل، میرپورخاص ضلع کے لیے صدر میر منور تالپر، جنرل سیکرٹری میر حسن دھونکائی، اطلاعات سیکرٹری عبدالسلام میمن، تھرپارکر (مٹھی) ضلع کے لیے صدر انجنیئر گیان چند، جنرل سیکرٹری دوست علی راہموں اور اطلاعات سیکرٹری نندلال مالہی، عمرکوٹ ضلع کے لیے صدر سید علی مردان شاہ، جنرل سیکرٹری فقیر محمد نواز صوفی اور اطلاعات سیکرٹری برہان الدین کنبھار شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی/عہدیدار