پٹیل پاڑہ میں 35 سالہ احمد فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار

06 مارچ 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) جمشید کوارٹرز کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ بزنس ریکارڈ روڈ پر فاطمہ بائی اسپتال کے نزدیک پیش آیا جس کے بعد مقتول 35 سالہ احمد ولد محمد عمر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سول اسپتال پہنچایا گیا جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ کے بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ / ہلاک