نادر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے پی ایس پی میں شمولیت کے لئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے‘ ایم کیو ایم پاکستان

06 مارچ 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر و اسیر کارکن نادر شاہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے جیل سے لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے اور اس کے بعد نادر شاہ کے اہل خانہ کو پی ایس پی کے مرکزی رہنما وسیم آفتاب کی جانب سے پی ایس پی میں شامل کرانے کیلئے دباو¿ ڈالنے اور بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی ایس پی کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ گویا قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی مرضی و منشاءپر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادر شاہ پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے مسلسل دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان