ہاں اچھا ہوتا اگر ’’بنی گالہ ‘‘والے بھی میچ دیکھنے کیلئے آتے‘ریحام خان

06 مارچ 2017

لاہور(آئی این پی)چیئر مین تحر یک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ’’بنی گالہ ‘‘والے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آتے ‘پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دہشت گردوں کی شکست اور قوم کی جیت ہے ‘سیاست کر نیوالوں کو دہشت گردی پر سیاست نہیں کر نی چاہیے ۔ اتوار کے روز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آمد کے موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آئے کیا اچھانہ ہوتا اگربنی گالہ والے بھی آجاتے تو اسکے جواب میں ریحام خان نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کہ میں کوئٹہ کی ٹیم کیساتھ ہوں مگر پشاور زلمی والے بھی ہمارے اپنے ہیں اصل میں میچ کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی ۔
ریحان خان