شاہد غوری کی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جہانگیر ترین سے ملاقات

06 مارچ 2017

لاہور+کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جہانگیر ترین سے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا ،اس موقع پر شاہد غوری نے کہا کہ دہشتگردی کی روک تھام اور ملکی سلامتی کےلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،PTIکی فوجی عدالتوں کی حمایت ملک کے عظیم مفاد میں ہے فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشتگرد فوری اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ،حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔شاہد غوری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف جدوجہد نے کرپٹ حکمرانوں کے چہرے عیاں کردیئے ہیں ،اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے پاکستان سنی تحریک کے وفد کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں سنی تحریک ایک شناخت رکھتی اور فیڈریشن کی علامت ہے ،ملک کے مفاد میں اورملک کی ترقی کےلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے پاک فوج کی دہشتگردی اور ملکی سلامتی کےلئے قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ۔
سنی تحریک / پی ٹی آئی ملاقات

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...