بھارتی پارلیمنٹ میں گلگت اور آزاد کشمیر کیلئے نشستیں مختص کرنے کا بل پیش

06 مارچ 2017

نئی دہلی (اے این این) بھارت میں انتہاءپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کے رکن نے پارلیمنٹ میں گلگت اورآزادکشمیرکےلئے پانچ نشستیں مختص کرنے کےلئے بل پیش کردیا ۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانٹ دوبے نے لوک سبھامیں ایک نجی بل پیش کیاہے جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوںلوک سبھااورراجیہ سبھامیں گلگت اور آزاد کشمیر کے لوگوں کےلئے پانچ نشستیں مختص کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ ایوان زیریں نے اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جبکہ مقبوضہ وکشمیر کی ریاستی اسمبلی میں 25سیٹیں اس علاقے کےلئے خالی ہیں جوپاکستان کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مناسب ہوگاکہ آزادکشمیرکےلئے نشستیں مختص کی جائیںاورجب تک وہاں انتخابات نہیں ہوسکتے تب تک یہ نشستیں خالی رکھی جائیں۔