عراق: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا کزن گرفتار
موصل (اے این این) عراق کے شہر موصل میں جاری عسکری آپریشن کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے کزن کو گرفتار کر لیا۔ عراقی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کو مغربی موصل کے علاقے الجوسق سے حراست میں لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔