میکسیکو: عمارت کے باہر دھماکہ‘ 2 افراد ہلاک‘ کیوباکے 31 تارکین وطن رہا

06 مارچ 2017

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو سٹی میں اتوار کی صبح ایک عمارت کے باہر ہوئے دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس شہر میں حال ہی میں آتش بازی مارکیٹ میں بھی زبردست دھماکہ ہوا تھا۔ میکسیکو میں وفاقی پولیس نے کینکن شہر میں ایک گھر میں بند کیوبا کے 31 تارکین وطن کو رہا کرالیا۔