سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہو گا

06 مارچ 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج (پیر ) تین بجے سہ پہرپارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے تیار کی جائے گی ۔اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کریں گے اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی،ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعتوں کے ارکان سینیٹ شریک ہوں گے۔ سینیٹ میں حزب اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کے اس اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کا جائزہ لیا جائے گا اپوزیشن لیڈر دیگر جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ بل کے مسودے سے آگاہ کریں گے،سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف حکومتی اور پیپلزپارٹی کے بلوں کے نکات کو پیش نظر رکھ کر حکومت اپوزیشن دونوں کیلئے قابل قبول مشترکہ بل سامنے لایا جا سکتا ہے۔
اپوزیشن جماعتیں/ اجلاس