محکمہ صحت کے فنڈ میں کٹوتیوں کیخلاف لندن میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ
لندن (صباح نیوز) برطانیہ میں محکمہ صحت کے فنڈ میں کٹوتیوں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے لندن میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ این ایچ ایس کے فنڈز میں کٹوتی سے غریب طبقہ کو علاج میں شدید مسائل کاسامنا ہو گا۔ مظاہرین سے خطاب میں لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کاربن کاکہنا تھاکہ ملک کا این ایچ ایس برائے فروخت نہیں، امریکی کمپنیوں کوکسی صورت نہیں آنے دیں گے۔