قصبے کا نام یاسر عرفات رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے: اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی

06 مارچ 2017

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے عرب اسرائیل قصبے جاٹ کا نام فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے نام پر رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس سلسلہ میں قانون سازی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کی جائے گی۔ ’’جاٹ‘‘ کی آبادی 11 ہزار نفوس پر مشتمل اور یہ شمالی اسرائیل میں واقع ہے۔