سی پیک کو سبوتاڑ نہیں کرنے دینگے : چین‘ منصوبے میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے سے متعلق بھارتی تحفظات مسترد

بیجنگ/ نئی دہلی (آن لائن) چین نے سی پیک منصوبے میں آزاد کشمیر کو شامل کئے جانے سے متعلق بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی اس منصوبے کو کسی خطے کے شامل کرنے یا نہ کرنے کے بجائے اس کے فوائد کو مدنظر رکھے اور اس پرعزم اقتصادی راہداری کے منصوبے میں شامل ہو کیونکہ سی پیک علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا واحد منصوبہ ہے اور چین بھی اس کا خواہشمند ہے اس منصوبے سے بھارت کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔ یہ بات چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کے ترجمان فوژینگ نے کہی۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا حال ہی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے دورہ بیجنگ کے دوران چین کی قیادت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ سی پیک منصوبے میں آزاد کشمیرکو شامل کیا جارہا ہے جو بھارت کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے اس لئے اس منصوبے پر نظر ثانی کی جائے جس پر ترجمان کا کہنا تھا بھارت اس منصوبے کو رسہ کشی کا شکار نہ کرے۔ یہ منصوبہ بڑا اقتصادی پاور ہاﺅس ہے۔ چین بیلٹ اور روڈ کے بغیر اس کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ بھارت پاکستان اور کشمیر سے راہداری منصوبے کو گزارنے کے مثبت پہلو دیکھے کیونکہ سی پیک علاقائی اقتصادی روابط کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے جس سے بھارت کو بھی فائدہ پہنچے گا جہاں تک اعتراضات کا تعلق ہے یہ ایک فطری عمل ہے اس کے باوجود دونوں ملک ان تحفظات پر بات چیت کر سکتے ہیں اور اس کے لئے بہتر راستہ بھی نکالا جا سکتا ہے تاہم اس بات کی اجازت نہیں دینگے اس منصوبے کو سبوتاژ کیا جائے۔
چین
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
سی پیک بین البر اعظم روابط، اقتصادی ترقی کا اہم منصوبہ ہے: صدر آزاد ...
اسلام آباد (اے این این + صباح نیوز) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ...
الیکشن کمشن نے آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ میں شمولیت سے متعلق شہباز شریف ...
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے آزاد سینیٹرز کو ن لیگ میں شمولیت کی ...
سی پیک کے حوالے سے مقامی لوگوں کے بے شمار تحفظات ہیں ،علی نواز چوہان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ ...