سپر لیگ فائنل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی داد کے مستحق ہیں: خورشید شاہ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے: عمران

06 مارچ 2017

سکھر (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک غیرملکی کھلاڑی خصوصی داد کے مستحق ہیں، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے میں شریک ہیں۔ تمام ٹیموں کا ہمت اور لگن کا مظاہرہ قابل تحسین ہے، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے عوام کے دل بھی جیتے، کھلاڑیوں نے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام بھی دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کی دونوں فائنل ٹیموں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا بڑی تعداد میں عوام کی شرکت خوش آئند ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔
عمران/ خورشید شاہ