پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند سکیورٹی مسئلہ نہیں: ویون رچرڈ، زندہ دلوں کے شہر آکر اچھا لگا: بھارتی شہری منیش یادیو

06 مارچ 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دنیائے کرکٹ کے سابق عظیم کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ ویون رچرڈ نے کہا ہے کہ میری بہت سی اچھی یادیں پاکستان سے منسلک ہیں اور یہاں سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زمین پر کرکٹ کی بحالی سے مجھے بہت زیادہ خوشی ہو ر ہی ہے، پاکستان کے تمام لوگ تعریف کے قابل ہیں۔ سپر لیگ کی کوریج کیلئے آنے والی پروڈکشن ٹیم کے بھارتی رکن کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، پاکستان کے بارے میں جو منفی باتیں سنی تھیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ منیش یادیو کا کہنا تھا کہ ز ندہ دلوں کے شہر لاہور آکر بہت اچھا لگا۔
ویون رچرڈ/ منیش یادیو