کیرالہ: ائر انڈیا کی ائر ہوسٹس نے افسروں کے ناروا سلوک پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

06 مارچ 2017

کوزی کوڑے (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوزی کوڑے میں ائر انڈیا کمپنی کی ائر ہوسٹس نے حکام کے ناروا سلوک سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ پولیس نے 24 سالہ منیشا موہن کی نعش اسکے فلیٹ میں چھت سے پنکھے سے لٹکتی ہوئی حالت میں برآمد کر لی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ منیشا کے ایک ساتھی نے بتایا کہ منیشا کچھ عرصہ سے کمپنی افسروں کی طرف سے ہراساں کئے جانے پر خاصی پریشان نظر آرہی تھی۔