عارف والا: سسرال کی طرف سے پی ایس ایل فائنل کے 10 ٹکٹ ملنے پر دولہا کا جہیز لینے سے انکار

06 مارچ 2017

عارفوالا (نامہ نگار) سسرال کی جانب سے جہیز میں پی ایس ایل کے 10 ٹکٹ ملنے پر داماد نے باقی جہیز لینے سے انکار کر دیا، 10ساتھیوں سمیت نکاح کے بعد لاہور پہنچ گیا۔ غلام مرتضیٰ کی بیٹی کی بارات صادق آباد سے عارف والا آئی۔ دولہا کے سسر نے اپنے داماد کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے جہیز کے سامان کے علاوہ 10 وی آئی پی ٹکٹ بھی دیئے۔ دولہا ندیم اختر نے ٹکٹ ملنے کی خوشی میں باقی جہیز لینے سے انکار کر دیا۔
جہیز انکار