پولیس سکیورٹی میں مصروف‘ بکئے کھلے عام جوا کراتے رہے

06 مارچ 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں بکئے بلا خوف جوا کرواتے رہے۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی مصروفیات کی وجہ سے بکیوں کے خلاف خاص کارروائی نہ ہو سکی اور نہ بکیوں کو گرفتار کیا جا سکا۔ شہر کے مختلف علاقوں ہربنس پورہ، فیکٹری ایریا، لاری اڈہ، شفیق آباد، ڈیفنس ، باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بکیوں کی جانب سے کھلم کھلا جوا ہوا جبکہ پولیس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہی جس کا بکیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
بکئے جوا