پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں ایک شخص اپنی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں پولیس کے پیچھا کرنے پر اپنی گولی لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ چوری کے بعد پولیس نے دو چوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ایک شخص عبدالباسط نے فائرنگ کرکے اپنے آپ کو ہلاک کردیا جبکہ ایک اور چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔