دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے نواز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے پی ایس ایل فائنل پر پیغام میں کہا ہے کہ تمام خدشات‘ خوف اور تقسیم کے برخلاف ہم زیادہ مضبوط اور متحد ہوئے ہیں چار سال کے دوران ہم مضبوط‘ محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے قوم کی خواہشات کے مطابق ماحول بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے خوش ہوں کہ عوام کو ان کے پسندیدہ کھیل کیلئے خوشی کا ماحول فراہم کر کے دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل پاکستان کو کھیل کے منظرنامے کے نقشے میں لانے کا پہلا قدم ہے‘ پی ایس ایل فائنل نیک شکون ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم رکاوٹوں اور خوف کے باوجود آگے بڑھے۔
نواز شریف