امید ہے آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے‘ غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ: ملالہ یوسفزئی

06 مارچ 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر کہا ہے کہ نجم سیٹھی کومبارکباد اور اُن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ نجم سیٹھی نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا پی ایس ایل کا فائنل پورے ملک اور کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ امید کرتی ہوں کہ اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے لاہور آنے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اور کرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھایا پشاور زلمی کیلئے دعا گو ہوں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہوں۔
ملالہ