پی ایس ایل فائنل، بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا منفی تبصرے، ملکی، مغربی میڈیا نے بھرپور کوریج دی
لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لئے ملک کے ہر شہر میں جشن کا سماں رہا، ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا نے بھی پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کی تیاریوں کی بھرپور کوریج کی تاہم بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور دن بھر جھوٹے پراپیگنڈوں اور تبصروں میں مصروف رہے۔ نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بوڑھوں نے لاہور میچ دیکھنے کے لئے بھر پور تیاریاں کیں جبکہ مختلف شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں بھی لگائی گئیں، ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ مغربی میڈیا نے پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں، سکیورٹی اور دیگر حکومتی اقدامات کو بھرپور لائیو کوریج دی۔
کوریج