پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت آج ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار+سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) کو دوپہر دو بجے سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت شروع ہو گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کے سلسلہ میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کر لئے گئے ہیں۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس کے اوقات کے دوران اسمبلی کی عمارت کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر بھی سنائپرز تعینات ہوں گے۔