کراچی میں پولیس کے چھاپے 46 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار
کراچی (این این آئی) شہر قائد میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی میں 46 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زون ویسٹ کیاضلاع غربی اور وسطی میں 12 چھاپے مارے گئے جس میں 16 غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیا جب کہ ریذیڈنٹ ایکٹ کے تحت 17 افراد حراست میں لیے گئے۔ زون ایسٹ کے اضلاع ملیر، شرقی اور کورنگی میں 5 چھاپے مار کر 14 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی، زون سائوتھ کے اضلاع سٹی اورسائوتھ میں 16 غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیا۔