سیالکوٹ ایئرپورٹ کی حدود میں پستول لیکر داخل ہونے والا شخص گرفتار

06 مارچ 2017

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں اسلحہ لیکر داخل ہونے والے کو ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ ایئرپورٹ کے مطابق اصغر نامی شخص پسٹل اور 47 گولیاں لیکر ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہو رہا تھا۔ اے ایس ایف کے انسپکٹر طارق اور دیگر عملہ نے اصغر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔