ورلڈ ڈونرز ڈے آج منایا جائے گا

06 مارچ 2017

احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ڈونرز ڈے آج 6 مارچ بروز پیر کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں سرکاری وغیر سرکاری مختلف تنظیموںکے زیر اہتمام احمد یار سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مختلف تنظیموں کے زیراہتمام آگاہی واکس اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔