جذ بہ خیرسگالی: طورخم بارڈر پر پھنسے 19 افغانوں کو واپس جانے کی اجازت

06 مارچ 2017

خیبر ایجنسی(آئی این پی )خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام جذبہ خیر سگالی کے تحت مریضوں سمیت 19افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز حکام نے ایمرجنسی نوعیت کے مریضوں اور رشتہ داروں سمیت 19 افغان باشندوںکو افغانستان جانے کی اجازت دی اور طورخم بارڈر کے راستے اپنے ملک روانہ ہوگئے افغان مریضوں نے پاکستان سکیورٹی حکام کے اس اقدام کو سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ سترہ دنوں سے طورخم بارڈر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سے دونوں اطراف سے مسافر تاجر اور ٹرانسپورٹز پھنس گئے ہیں۔ ضلع ٹانک کے ایم این اے داوار خان کنڈی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر نا ایسا ہے جیسے خیبر پی کے کی عوام کو الٹی چھری سے ذبح کرنا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور صوبے کو مزید تباہ کرنے کی یہ بہت بڑی سازش ہے اور اس سازش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔