ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے: ڈاکٹر عبدالقدیر

06 مارچ 2017

لاہور (این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال لیکن بد قسمتی سے عوام کی زندگیاں بدلنے کیلئے ان وسائل سے استفادہ نہیں کیا گیا، پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہئے کیونکہ موجودہ نظام سے دو طبقات جنم لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں حقوق دینے کے نام پر عوام سے ووٹ تو لئے جاتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وعدے وفا نہیں کئے جاتے۔ آج غریب عوام کی زندگیاں مزید ابتر ہو رہی ہیں جبکہ ایک طبقہ ہے جو خوشحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام ملک میں امیر اور غریب طبقات پیدا کر رہا ہے اس تفریق کو ختم کرنے کیلئے نظام تعلیم کو یکساں کرنا ہوگا۔