جہلم: شادی روکنے کی دھمکی دینے والا فائرنگ سے ہلاک، مغوی شدید زخمی

06 مارچ 2017

جہلم (نامہ نگار) جہلم میں تھانہ صدر کی حدود میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں جھگڑے میں عنصر ہلاک جبکہ عظمت شدید زخمی ہو گیا۔ عظمت کمال کے کزن ریاست کے مطابق عنصر علاقہ میں دہشت کی علامت تھا اس سے لوگوں کا مال اور عزتیں تک محفوظ نہیں تھیں۔ میری بہن کی شادی کو روکنے کی اس نے دھمکی دی ہوئی تھی۔ رخصتی سے تھوڑی دیر پہلے عنصر نے میرے کزن عظمت کمال کو اغواء کیا تو میں نے 15 پر پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے بروقت کارروائی کی دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں عنصر ہلاک جبکہ میرا مغوی کزن شدید زخمی ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ملک آصف نے میڈیا کو بتایا شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں عنصر ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ملک آصف نے کہا جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔