ساہیوال/سرگودھا : امام بارگاہ کی دیوار گرنے سے دب کر 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی

06 مارچ 2017

ساہیوال/ سرگودہا (نامہ نگار) امام بارگاہ کی دیوار گرنے سے دب کر تین بچے جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ موضع جمیعت پور میں مجلس عزا ہو رہی تھی جس میںغلام رضا اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھا اس دوران بچے گلی میں نکلے تو امام بارگاہ کی بوسیدہ دیوار زمیں بوس ہو گئی چار سالہ فضل عباس،سات سالہ مافیہ بتول اور علیشا دختر محمد سرفراز دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے جب کہ کرن بتول شدید زخمی ہو گئی،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ساہیوال موقع پر پہنچ گئی والدین نے کسی بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔