عقابی نظروں والا انتہائی چھوٹا سمارٹ کیمرہ تیار
جرمنی (نیٹ نیوز) جرمنی کے انجینئروں نے ایک ایسا ننھا منا کیمرہ ایجاد کیا ہے جو کسی بڑے منظر کو واضح طور پر دیکھتے ہوئے اسکے کسی مخصوص حصے کو زیادہ تفصیل اور جزئیات کیساتھ دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس انداز سے دیکھنے کی صلاحیت عقابوں کی آنکھوں میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔