سعودی عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن رواں ماہ ہو گا‘ جیتنے والے کو سوا 3 ارب انعام ملے گا

06 مارچ 2017

جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں رواں ماہ اونٹوں کامقابلہ حسن منعقد کیا جا رہا ہے، جیتنے والے کو سوا3 ارب روپے انعام دیا جائےگا۔ شاہ عبدالعزیزاونٹ میلے میں 3لاکھ سےزائداونٹ حصہ لیں گے۔ مقابلہ حسن جیتنے کےلئے اونٹ کی بڑی اورحسین آنکھیں اور بڑی پلکیں ہونا بھی اہم شرط ہے۔