الاسکا میں کتوں کی مقبول ریس کا آغاز ہوگیا

06 مارچ 2017

الاسکا (نیٹ نیوز) امریکہ کی ریاست الاسکا کی مقبول کتوں کی سالانہ دوڑ کا رسمی آغاز ہو گیا ، ریس میں 72 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ الاسکا کا شہر اینکریج جہاں سے کتوں کی سالانہ ریس جسے اڈیٹروڈ ٹریل سلیڈ ڈاگ ریس کہتے ہیں کا آغاز ہوتا ہے۔ مقابلے کا رسمی آغاز شہر کی سڑکوں پر اٹھارہ کلومیٹر طویل سلیڈ ریس سے ہوتا ہے جس کے بعد ٹیمیں سولہ سو نو کلومیٹر ریس پر نکل کھڑے ہوتے ہیں۔