حکومت بلا تاخیر تحریک ناموسِ رسالتؐ کے مطالبات تسلیم کرے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/C،اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور حکومتی قادیانیت نواز اقدامات ملک اور اسلام کے لیے ناسورکی حیثیت رکھتے ہیں دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکومت بلاتاخیرتحریک ناموسِ رسالتؐ کے مطالبات تسلیم کرے بصورت دیگر دینی جماعتیں اگلالائحہ عمل بنانے پرمجبورہونگی ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...