سنی اتحاد کونسل انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، منشور کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی: حامد رضا

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبز ادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ، انتخابی منشور کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، صوفیاء کے ماننے والوں کو متحد کرکے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔ نااہل حکومت کے خلاف بڑا سیاسی اتحاد بننے والا ہے۔ دہشتگردی میں ملوث مدارس کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں لایا جائے۔ حکمرانوں نے پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرویا ہے۔