فوجی عدالتوں کو توسیع دی جائے: آغا حامد موسوی

06 مارچ 2017

اسلام آباد(پ ر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو اس وقت تک توسیع دی جائے جب تک اس ملک سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم نہیں ہو جاتااور عدالتی نظام کی لاچاری و بے بسی ختم نہیں ہوجاتی ،عدالتی نظام کو اتنا موثر اور توانابنایا جائے کہ طاقتورمجرموں اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا سکے اور عوام کو فوری سستا انصاف مہیا کر سکے وزیر اعظم کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف علاقے رنگ اور فرقے کی تمیز نہ کرنے کا اعلان صائب ہے۔