بھارت ازلی دشمن ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ برداشت نہیں: عبدالغفار روپڑی

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاکہ بھارت ہماراازلی دشمن ہے اس نے پاکستان کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کی کوشش کی ہے،بھارتی جاسوس ’کل بھوشن یادیو‘‘ کے خلاف حکومت کی طرف سے کارروائی بہتر ہے،۔جب تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے نہیں روکے گی اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ برداشت نہیں۔اس کے خلاف وہ کھل کر سامنے آچکا ہے۔