قیام امن کیلئے امریکہ، بھارت، اسرائیل کے عزائم پر نظر رکھنا ہوگی: ڈاکٹر راغب نعیمی

06 مارچ 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ر اغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے’’ امن مشن‘‘ کودنیابھر میں پھیلایا جائیگا۔انسداد دہشت گردی اورامن کے قیام کیلئے امریکا،بھارت اوراسرائیل کے عزائم پر کڑی نظر رکھناہوگا۔سرحدپار بیٹھے دشمن عناصر پاکستان کے امن وامان کوتباہ کرنے چاہتے ہیں۔ مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرسرفراز نعیمی زندگی بھراشاعت دین کیلئے کوشاں رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے17ویں یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ، پروفیسر لیاقت علی صدیقی ودیگر نے خطاب کیا ۔