سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت‘ گریڈ 19 کے 6 افسروں کے ناموں کی منظوری

06 مارچ 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سینئر مینجمنٹ کو رس جو 6 مارچ سے شروع ہو رہا ہے کے لئے گریڈ 19 کے 6 افسروں کی کورس میں شرکت کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو کورس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ان میں ندیم الرحمان سیکرٹری پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب، عائشہ سعید پراجیکٹ دائریکٹر پنجاب پی ائی اے پی۔ محمد عثمان ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، واصف خورشید سپیشل سیکرٹری گورنر پنجاب، ثاقب منان تعیناتی کے منتظر ہیں۔ آصف اقبال ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب شامل ہیں۔ یہ کورس لاہور ، اسلام آباد ،کراچی میں 6 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔