پاکستانی زندہ قوم ہیں‘ متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی: رضا علی گیلانی

06 مارچ 2017

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اور ہم نے متحد ہو کر دہشت گردوں کو شکست دینی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔