قومی ایشوز پر پیپلزپارٹی ہی مثبت کردار ادا کررہی ہے: بابر سہیل بٹ

06 مارچ 2017

لاہور(خبرنگار) پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ نے کہا ہے پیپلزپارٹی قومی ایشوز پر انتہائی مثبت کردار ادا کررہی ہے قومی قیادت کو ملکی مسائل پر یکجا کرنا زرداری اور بلاول بھٹو کی فراست کا ثبوت ہے۔ جمہوریت کا حقیقی نفاذ ہی ہماری منزل ہے جس میں ہر فرد کی رائے کا احترام اور فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھا ہے۔