ممتاز حسین قادری کے عرس پر علماء اور زائرین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ممتا زحسین قادری کی محبت سے روک نہیں سکتی ، ممتاز حسین قادری شہید کے عرس کے موقع پر علماء اور زائرین کی گرفتاریاں اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنا قابل مذمت ہے۔